ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منی پال انسٹی ٹیو ٹ آف ٹکنالوجی کیمپس میں کورونا وائرس میں اضافہ :طلبا گھرجانے پر بضد؛ کیمپس کے داخلی دروازے پر طلبا کا احتجاج

منی پال انسٹی ٹیو ٹ آف ٹکنالوجی کیمپس میں کورونا وائرس میں اضافہ :طلبا گھرجانے پر بضد؛ کیمپس کے داخلی دروازے پر طلبا کا احتجاج

Sat, 20 Mar 2021 18:36:11    S.O. News Service

اُڈپی:20؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیادہ تر طلبا کووڈ سے متاثر ہونےکی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے کالج کیمپس کو کنٹین منٹ زون قرار دیا ہے۔جس کے نتیجے میں  کورونا  وائرس سے خوف کھائے سیکڑوں طلبا , نے آج سنیچر کو کالج کیمپس کے باب الداخلہ پر جمع ہوکر انتظامیہ پر دباؤ ڈالا کہ انہیں گھر جانے کا موقع فراہم کیاجائے۔

ریاست کے دیگر اضلاع اور پڑوسی ریاستوں سے کاروں کے ذریعے پہنچے والدین اور سرپرستوں نے اپنے بچوں کو ساتھ بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سکیورٹی گارڈ کے ساتھ لفظی جھڑپ بھی ہوئی جس سے  ماحول  ہنگامہ خیزبن گیا۔ اطلاع پاتےہی جائے وقوع پر  پہنچ  کر پولس نےکہاکہ  کنٹائن منٹ زون ہونےکی وجہ سے کسی بھی طلبا کو کیمپس سے باہر جانے نہیں دیاجائے گا۔ البتہ کسی طلبا کی رپورٹ نگیٹیو آتی ہے  توانہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

کالج انتظامیہ نے طلبا کو سمجھایا کہ چونکہ آپ لوگ دیگر اضلاع اور باہری ریاستوں کو جانےو الے ہیں اس موقع پر آپ کے پاس نگیٹیو رپورٹ ہونا چاہئےجس پر طلبا مطمئن ہوکر کالج کیمپس میں لوٹ گئے۔

منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں 5000سے زائد طلبا کا ٹسٹ لیاجا رہاہے۔ جن کی بھی رپورٹ  نگیٹیو   آئے گی انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ اس موقع پر ماہے یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نارائن سبھاہت نے یونیورسٹی کے 12شعبہ جات کے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے گھروں سےہی کام کریں۔


Share: